35

افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف عبدالولی احمد زئی کو برطرف کردیا

صدر اشرف غنی نے جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو نیا آرمی چیف مقرر کردیا

صدر اشرف غنی نے جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو نیا آرمی چیف مقرر کردیا

کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے برطرف کردیا۔

طالبان تیزی سے افغانستان میں پیش قدمی کررہے ہیں جن کے سامنے افغان فوج ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے۔ افغان میڈیا آریانا نیوز نے ذرائع سے بتایا کہ طالبان کی پیش قدمی کو روکنے میں ناکامی پر صدر اشرف غنی نے آرمی چیف عبدالولی احمد زئی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو نیا آرمی چیف مقرر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کا 5 روز میں 8 ویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ

افغانستان میں طالبان نے آج مزید دو اہم شہروں پر قبضہ کرلیا جس کے بعد جمعے سے اب تک فتح ہونے والے بڑے شہروں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ طالبان صوبہ فراہ کے دارالحکومت فراہ اور صوبہ بغلان کے دارالحکومت پل خمری پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
رواں ہفتے کے شروع میں جنگجوؤں نے قندوز اور تخار کو فتح کیا تھا۔ اب ان کا کابل کو بدخشاں سے ملانے والی 378 کلومیٹر طویل سڑک پر تقریبا مکمل قبضہ ہوچکا ہے۔ یہ شاہراہ مسافروں کی نقل و حمل اور تجارت کا بنیادی ذریعہ ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں